ایف بی آر نےاسلام آباد میں جائیداد کی ویلیو ایشن میں اضافہ کردیا

فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نےوفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں جائیداد کی ویلیو ایشن میں اضافہ کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں جائیداد کی ویلیو ایشن میں اضافہ کردیا گیا ،ایف بی آر نے اسلام آباد میں پراپرٹیز کی نئی ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
بی 17 میں با قبضہ پلاٹس کی ویلیو 30 ہزار اور بغیر قبضہ پلاٹس کی ویلیو 15 ہزار روپے فی اسکوائر فٹ مقرر کردی گئی جبکہ سیکٹر سی 14 میں پلاٹس کی ویلیو 30 ہزار اور سیکٹر سی15میں 25 ہزار روپے فی اسکوائر فٹ مقرر کی گئی ،سیکٹر ڈی 12 میں پلاٹس کی ویلیو ایک لاکھ 30 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی۔
سیکٹر ای 7 میں پلاٹس کی ویلیو 2 لاکھ 25 ہزار روپے فی مربع فٹ مقررجبکہ سیکٹر ای11 میں پلاٹس کی ویلیو 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے فی مربع فٹ مقرر سیکٹر کی گئی،ای 12 میں پلاٹس کی قیمت 56 ہزار روپے فی مربع فٹ مقررجبکہ سیکٹر ایف 6 اور ایف 7 میں پلاٹس کی ویلیو 2 لاکھ 10 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی،سیکٹر ایف 8 میں پلاٹس کی ویلیو2 لاکھ روپے مربع فٹ مقرر کی گئی۔
سیکٹر ایف 10 اور ایف 11 میں پلاٹس کی ویلیو ایک لاکھ 75 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر جبکہ سیکٹر جی 6 میں پلاٹس 1 لاکھ 80 ہزار روپے مربع فٹ تک مقرر سیکٹر جی 7 ، جی 8 میں پلاٹس کی ویلیو ایک لاکھ 20 ہزار روپے مربع فٹ مقرر کی گئی۔سیکٹر جی 9 میں پلاٹس کی ویلیو ایک لاکھ 30 ہزار روپے مربع فٹ مقرر کی گئی اسلام آباد میں رہائشی عمارتوں کی ویلیو 6 ہزار 500 روپے سے 50 ہزار روپے مربع فٹ تک مقرر کی گئی اوراسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بھی جائیداد کی نئی ویلیوایشن کا تقرر کردیا گیا۔















