نجف حمید نے ایف آئی اے کے فراڈ کے مقدمہ میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

0
8

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکےبھائی نجف حمید نے ایف آئی اے کے فراڈ کے مقدمہ میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
نجف حمید نے اسپیشل جج سنٹرل کا ضمانت منسوخی کا 24 جنوری کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
اسپیشل جج سنٹرل نے ایف آئی اے کی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کی تھی ۔
درخواست میں نجف حمیدنےموقف اختیارکیاکہ قانون پسند شہری ہوں، بدنیتی پر مبنی مقدمے میں گھسیٹا جا رہا ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی ضمانت منسوخی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا، کالعدم قرار دیا جائے۔اوریہ بھی استدعاکی گئی کہ ضمانت قبل از گرفتاری کو بحال کیا جائے۔
درخواست میں اسٹیٹ، ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہےکہ اسپیشل جج سنٹرل نےنجف حمید کی ضمانت منسوخ کی تھی جس پرپولیس نےملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےتھےمگرملزم  گرفتارنہیں ہوسکا تھا۔

Leave a reply