پی ایس ایل 11کی تیاریاں عروج پر، 6 فرنچائزز کا اپنے کھلاڑیوں کی ریٹینشنز کا اعلان

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن کی تیاریاں عروج پرہیں، 2026کے لیے 6 فرنچائزز نے اپنے کھلاڑیوں کی ریٹینشنز کا اعلان کر دیا۔
ملتان سلطانز نے پرانے اسکواڈ سے کسی کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیاسیالکوٹ سٹیلیئنز اور حیدرآباد 7 فروری تک اپنی ریٹینشنز کا اعلان کریں گے ۔پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن 11 فروری کو منعقد ہوگی۔
لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہےجبکہ عبداللہ شفیق ڈائمنڈ، سکندر رضا گولڈ اور محمد نعیم کوسلور کیٹیگری میں شامل کرلیاگیا۔ لاہور قلندرز کے ساتھ برقرارکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپنر ابرار احمد کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہےکوئٹہ نے حسن نواز کو گولڈ، عثمان طارق کو ڈائمنڈ اور شامل حسین کو ایمرجنگ کیٹیگری میں ریٹین کرلیا۔
پی ایس ایل کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بابر اعظم پشاور زلمی کے ساتھ برقرارہیں زلمی نے بابر اعظم کو پلاٹینم اور سفیان مقیم کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں ریٹین کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں برقرارہیں۔کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے سب سے کامیاب بولر حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں ریٹین کیا ،عباس آفریدی ڈائمنڈ ، خوشدل شاہ گولڈ اور سعد بیگ ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز کے ساتھ برقرارہیں۔















