بسنت محفوظ منانےپرعدالت نےتمام حفاظتی اقداما ت کاحکم دےدیا

0
6

بسنت پرلاہورہائیکورٹ کاحکم آگیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ بسنت منانے کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس ملک اویس خالد نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے بسنت میں ریڈ وزن والے پارکوں میں میڈیکل سہولیات کیمپ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
عبوری حکم میں کہا گیا کہ بسنت کے فیسٹول کے دوران تمام فریقین عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، ایمرجنسی صورتحال میں تمام سہولیات کو فعال رکھا جائے۔
عبوری حکم کے مطابق اے ڈی سی جی نے تین ہسپتال موبلائزڈ کرنے کی رپورٹ پیش کی۔
عدالت نے مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply