بہار کی آمد:کہیں دھوپ، کہیں خنکی،تو کہیں بارش کی پیشگوئی

0
20

بہار کی آمد،محکمہ موسمیات نےکہیں دھوپ، کہیں خنکی،تو کہیں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بسنت کے دنوں میں صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کےگردونواح میں موسم خوشگوار رہےگا۔ 6 سے 8 فروری کے دوران لاہور کا موسم خشک رہے گا، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔دوسری طرف پہاڑوں پر رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی ہونے کی بھی توقع ہے، تاہم مجموعی طور پر ملک کے طول و بلد میں موسم بہار کی آمد آمد ہے اور خشک سردی چند دنوں کی مہمان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بسنت کے دنوں میں لاہور میں پتنگ بازی کیلئے موزوں ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج 6 اور کل7 فروری کو لاہور میں موسم خشک اور آسمان صاف رہے گا ،جبکہ 8 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا، 10 سے 15 کلومیٹرکی رفتار سے مغربی ہوائیں چلیں گی۔
واضح رہےکہ پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سےشہریوں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں میں بے حد جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے، جبکہ پتنگ اور ڈور کے کاروبار سے جڑے افراد کی چاندی ہو گئی ہے۔

Leave a reply