بسنت کی واپسی پرلاہوریوں نےمریم نوازکو’’تھینک یو‘‘بول دیا

25سال بعدبسنت کی واپسی پرلاہوریوں نےوزیراعلیٰ مریم نوازکو’’تھینک یو‘‘بول دیا۔
بسنت پر لاہور کی گلیوں، چھتوں اور دلوں میں صرف ایک ہی صدا گونجتی رہی ’’تھینک یو مریم نواز‘‘۔ یہ نعرہ صرف لاہور تک محدود نہ رہا بلکہ سوشل میڈیا پر ’’تھینک یو میڈم مریم نواز‘‘ ایک جذباتی لہر بن کر ٹاپ ٹرینڈ میں تبدیل ہو گیا۔
بسنت کی خوشبو نے سرحدیں مٹا دیں، سندھ کی بیٹیاں بھی لاہور میں ڈیرے ڈال کر اس تہوار کا حصہ بن گئیں۔ رنگ برنگی پتنگوں کے نیچے ’’زندہ باد مریم نواز‘‘ کے نعرے لگے تو منظر جذبات سے بھر گیا۔ سندھ کی لڑکیوں نے مریم نواز کی قیادت، جرات اور ثقافت سے محبت پر کھل کر داد دی اور بسنت کو صرف تہوار نہیں بلکہ خوشیوں، یکجہتی اور ایک نئے پاکستان کی علامت قرار دے دیا۔















