مانجھا، کنّی اور بوکاٹا، پتنگ بازی کی زبان سے نئی نسل ’’جین زی ‘‘ناواقف نکلی

0
101

لاہور میں بسنت کا میلہ سج گیا۔ مانجھا، کنّی اور بوکاٹا، پتنگ بازی کی زبان سے نئی نسل ’’جین زی ‘‘ناواقف نکلی۔
مانجھا کیا ہوتا ہے؟ کنّی کسے کہتے ہیں؟ اور بوکاٹا کی گونج فضا میں کیوں گونجتی ہے؟ یہ وہ مخصوص اصطلاحات ہیں جو کبھی لاہور کی چھتوں پر روزمرہ کی زبان تھیں، مگر وقت کے ساتھ ساتھ نئی نسل کی سماعتوں سے اوجھل ہو گئیں۔ آج جب بسنت نے ایک بار پھر شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے تو بزرگ پتنگ باز نئی نسل کو ڈور تھامنے، ہوا کا رخ پہچاننے اور پتنگ کو قابو میں رکھنے کے گر سکھاتے نظر آتے ہیں۔
بسنت یوں صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ثقافت، زبان اور روایت کی منتقلی کا ذریعہ بھی بن گئی ہے۔

Leave a reply