کےپی نےبڑی قربانیاں دیں،جن کوکبھی قدرکی نگاہ سےنہیں دیکھاگیا،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےکہاہےکہ خیبرپختونخوانےبڑی قربانیاں دیں ہیں،مگرکبھی بھی ہماری قربانیوں کوقدرکی نگاہ سےنہیں دیکھاگیا۔
پشاورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کاکہناتھاکہ آج ہم عمران خان کےوژن کےمطابق کام کررہےہیں، خیبرپختونخوا پولیس نے22سالوں سےقربانیاں دیں اوراب بھی دے رہےہیں،کبھی بھی ہماری قربانیوں کوقدرکی نگاہ سےنہیں دیکھاگیا۔
سہیل آفریدی کامزیدکہناتھاکہ ہم نےکچھ ٹائم پہلےپولیس کوجدیداسلحہ دیا،پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جارہی ہے،بندکمروں میں فیصلوں سےہمیں بہت نقصانات ہوئے،ہم جوکررہےہیں صدق دل سےکر رہےہیں،ہم نےکےپی پولیس کوہرقسم کی سیاسی مداخلت سےدوررکھاہے۔















