کشیدہ صورتحال ،امریکی شہریوں کوجلد ایران چھوڑنےکی ہدایت

امریکی ورچوئل ایمبیسی نےکشیدہ صورتحال کےباعث امریکی شہریوں کوجلد ایران چھوڑنےکی ہدایت جاری کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی ورچوئل ایمبیسی نے وہاں مقیم امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری امریکی حکومت کی مدد پر انحصار کیے بغیر ایران سے روانگی کا انتظام خود کریں، کیونکہ کسی بھی وقت پروازوں کی منسوخی یا تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ایران چھوڑنا ممکن نہ ہو تو امریکی شہری اپنے گھروں یا کسی محفوظ مقام پر قیام کریں اور خوراک، پانی، ادویات سمیت دیگر ضروری اشیاء کا مناسب ذخیرہ رکھیں۔
ورچوئل ایمبیسی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اگر حالات محفوظ ہوں تو امریکی شہری زمینی راستے کے ذریعے آرمینیا یا ترکیے جانے پر غور کریں۔















