بجلی صارفین پر200سے675روپےفکسڈچارجزعائدکرنےکی تجویز

0
17

مہنگی بجلی مزیدمہنگی  ہونے کا امکان ،پاور ڈویژن نے نظرثانی شدہ شیڈول آف ٹیرف نیپرا کو دیدیاجس کے مطابق بجلی صارفین پر200سے 675 روپے فکسڈ چارجزعائدکرنےکی تجویزدی گئی۔
وفاقی حکومت نے صنعتی شعبے کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کے گھریلو صارفین پر ماہانہ 200 سے 675 روپے تک فکسڈ چارج عائد کرنے کی تجویز دے دی ہے، جس کے ذریعے تقریباً 125 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے۔ اس رقم سے صنعتی صارفین کو فی یونٹ 4.04 روپے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
پاور ڈویژن نے بجلی کے نظرثانی شدہ شیڈول آف ٹیرف نیپرا کو جمع کرادیا۔ جس کےمطابق 100یونٹ سے کم والے 99لاکھ صارفین پر200 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز آگئی۔200یونٹ والے 61لاکھ صارفین پر300روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی،201سے300یونٹ والے بجلی صارفین پر 350 روپے فکسڈچارجزکی تجویز آگئی۔
پاور ڈویژن کے نظرثانی شدہ شیڈول میں کہاگیاکہ 301سے400یونٹ والے بجلی صارفین پر400روپے فکسڈچارجزکی تجویز آگئی۔401سے500یونٹ والے بجلی صارفین پر500روپےفکسڈچارجزکی تجویزدی گئی۔
حکومت کے مطابق اس فیصلے سے 106 ارب روپے ٹیرف اور 19 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں حاصل ہوں گے، جس سے صنعتی صارفین پر موجود کراس سبسڈی کم کی جا سکے گی، جبکہ آئی ایم ایف سے طے شدہ سبسڈی اہداف بھی متاثر نہیں ہوں گے۔

Leave a reply