پاکستان میں پہلا روزہ کب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

0
92

پاکستان میں پہلا روزہ کب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447ہجری کے آغاز کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، کراچی میں 18 فروری تک چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو جائے گی ،جو اسے نظر آنے کیلئے موزوں بنا دے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ اور چاند غروب ہونے کا وقت 7 بجکر 24 منٹ ہے ،جس کی وجہ سے شہر قائد کراچی میں چاند دیکھنے کے امکانات بہتر ہیں۔
اس حوالے سےذہن نشین رہے کہ رمضان المبارک کے چاند کے نظر آنے کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان ہی کرے گی۔

Leave a reply