فراڈکیس:عدالت نےفیض حمیدکےبھائی نجف حمیدکی گرفتاری روک دی

0
22

فراڈ کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نےسابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکےبھائی نجف حمیدکی گرفتاری روک دی۔
عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے، جبکہ مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔
عدالتِ عالیہ نے آئندہ سماعت تک سپیشل جج سینٹرل کے اس فیصلے پر کارروائی معطل کر دی ہے، جس کے تحت ایف آئی اے کی درخواست پر نجف حمید کی ضمانتِ قبل از گرفتاری واپس لینے کی منظوری دی گئی تھی۔ سپیشل جج سینٹرل نے یہ فیصلہ 16 جنوری کو سنایا تھا۔
واضح رہے کہ نجف حمید نے اپنی ضمانت منسوخ کیے جانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Leave a reply