بنگلہ دیش: شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل، چیف الیکشن کمشنرپ

بنگلہ دیش کےچیف الیکشن کمشنراےایم ایم نصیرالدین نےکہاہےکہ شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر بنگلہ دیش اے ایم ایم نصیرالدین نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف، آزاد اور غیرجانبدار انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ 300 براہِ راست منتخب نشستوں پر مشتمل ہے، جبکہ 50 نشستیں خواتین کیلئے مخصوص ہیں۔ یہ مخصوص نشستیں جماعتی تناسب کی بنیاد پر الاٹ کی جاتی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پارلیمنٹ کی آئینی مدت پانچ سال ہے اور انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے مسلسل مشاورت کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ شفافیت انتخابات کا مرکزی نکتہ ہے اور الیکشن کمیشن اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانتداری سے ادا کرے گا۔















