پاکستان میں یکم رمضان المبارک کس دن ہو گا؟اہم پیشگوئی

پاکستان میں یکم رمضان المبارک کس دن ہو گا؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک 1447ھ کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں،تاہم 18 فروری کی شام ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بجکر 24 منٹ ہے، جبکہ پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بجکر 8 منٹ تک ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بجکر 47 منٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بجکر 13 منٹ تک رہے گا اورآزاد کشمیر میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بجکر 58 منٹ پر ختم ہو گا، جبکہ گلگت بلتستان میں رویتِ ہلال کا وقت شام 6 بجکر 53 منٹ تک ہے۔















