سوشل میڈیا صارفین کیلئے فیس بک میں ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

0
6

سوشل میڈیا صارفین کیلئے خوشخبری، فیس بک میں ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف،میٹا نےفیس بک میں ایسے دلچسپ فیچر کا اضافہ کر دیا،جو آپ کو ضرور پسند آئے گا۔
حال ہی میں فیس بک میں میٹا اے آئی پر مبنی فیچر متعارف کروایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل فوٹو کو متحرک یا انیمیٹ کرسکتے ہیں۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین اپنی پروفائل فوٹو کو متحرک کرسکتے ہیں، یعنی اب کسی بھی تصویر کو پرمزاح انیمیشن میں چند سیکنڈ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے پہلے سے پری سیٹ انیمیشنز جیسے نیچرل، پارٹی ہیٹ، ویو، ہارٹ اورکنفیٹی (confetti )کے آپشنز دستیاب ہوں گے، تاکہ پروفائل فوٹو کو زندگی دی جاسکے۔
اسی طرح آنیوالے مہینوں میں مزید انیمیشن آپشنز کا اضافہ بھی کیا جائے گا، تاکہ اپنی پسند کے مطابق پروفائل فوٹو کو متحرک کرسکیں۔فیس بک کی جانب سے ایک اور فیچر ری سٹائل کو بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فیچر میں اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے سٹوریز میں تصاویر کو تبدیل کیا جاسکتا ہے،مثال کے طور پر کسی دوست کی عام تصویر کو کسی خاکے یا کارٹون میں تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔
اس فیچر کیلئے بھی پری سیٹ آپشنز صارفین کو دستیاب ہوں گے اور صارف فوٹو کو تحریری ہدایات سے بھی اپنی پسند کے مطابق تبدیل کرسکیں گے۔

Leave a reply