ایپل آئی فون 17 کا سستا ورژن کب متعارف کروائے گا؟ تازہ لیکس

0
6

ایپل کے صارفین کیلئے خوشخبری،ایپل آئی فون 17 کا سستا ورژن کب متعارف کروائے گا؟ایپل کے نئے آئی فون 17 ای کی لانچ کی تاریخ اور حیران کن قیمت سامنے آگئی۔
تازہ ترین لیکس کے مطابق ایپل کی جانب سے فروری 2026 میں رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔نئے ورژن میں موجودہ ورژن کی خامیوں کو بہتر کر کے پیش کیا جائے گا۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے نیا آئی فون 17 ای 19 فروری کو متعارف کرایا جاسکتا ہے،یہ نیا فون گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای کی جگہ لے گا۔حالیہ لیکس میں اس کی حیران کن قیمت بھی سامنے آئی ہے، جو599 ڈالرز کے لگ بھگ ہوگی، کیونکہ گزشتہ سال آئی فون 16 ای کو ایپل نے اسی قیمت میں متعارف کرایا تھا اور حالیہ مہینوں میں ریم چپس کی قلت کے باعث امکان تھا کہ آئی فون 17 ای کی قیمت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
آئی فون 17 ای کافی حد تک آئی فون 16 ای جیسا ہی ہوگا،اس میں بنیادی فرق اے 19 چپ سیٹ (آئی فون 16 ای میں اے 18 چپ سیٹ تھا) اور میگ سیف سپورٹ کا ہوگا،یعنی آئی فون 17 ای بہت زیادہ اپ گریڈ ماڈل نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق کم قیمت آئی فون ماڈلز میں پہلی بار وائرلیس میگ سیف (MagSafe) چارجنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔

Leave a reply