بنگلہ دیش عام انتخابات :بی این پی نےمیدان مارلیا

0
7

بنگلہ دیش کے13ویں پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی )نےمیدان مارلیا۔
بنگلہ دیش میڈیاکےمطابق بنگلہ دیش کے13ویں پارلیمانی انتخابات میں 299 نشستوں پرانتخابات ہوئے جن کےغیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج مکمل ہوگئے۔
بنگلہ دیش میڈیا رپورٹ میں کہاگیاکہ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات میں بی این پی نےدوتہائی اکثریت حاصل کرلی،بی این پی نے213نشستیں حاصل کرلیں جبکہ جماعت اسلامی 70نشستوں کےساتھ دوسری بڑی پارٹی بن گئی،بنگلہ دیش الیکشن میں 3آزادامیدواروں نےبھی کامیابی حاصل کرلی،دیگرجماعتوں نے12سیٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش میڈیاکےمطابق بنگلہ دیش میں 12کروڑ76لاکھ سےزائد ووٹرز نے حق رائےدہی استعمال کیا،بنگلہ دیش الیکشن میں ٹرن آؤٹ 60فیصدسے زائدرہا۔
بنگلہ دیش میڈیاکےمطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات کےساتھ قومی ریفرنڈم کاانعقادبھی کیاگیا۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق بنگلہ دیش کے72.9فیصد ووٹرز نے اصلاحات کےحق میں ووٹ دیا۔
بنگلہ دیش میڈیاکےمطابق نیشنل سیٹزن پارٹی نےالیکشن کمیشن سےنتائج روک کربےضابطگیوں کے تحقیقات کامطالبہ کیا۔جماعت اسلامی کی اتحادی جماعت نےامیدواروں کےنتائج میں ردوبدل کے شواہد ہونےکادعویٰ کردیا۔
نیشنل سیٹزن پارٹی ترجمان کےمطابق پولنگ سٹیشن اعدادوشماراورسرکاری نمبرز میں فرق پایاگیا، ڈھاکاکےکئی حلقوں میں نتائج کےاعلان میں تاخیرپرسوالات اٹھ گئے۔
بنگلہ دیش میڈیاکےمطابق اپوزیشن جماعتوں نےانتخابی شفافیت پرتحفظات کااظہار کردیا،بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نےاکثریت حاصل کرنےکادعویٰ کردیا۔
دوسری جانب بی این پی میڈیاسیل نےسوشل میڈیاپربیان جاری کیاکہ ہم حکومت بنائیں گے،اکثریت حاصل کرنےکےبعدحکومت بنانےجارہےہیں۔

Leave a reply