یااللہ خیر!سندھ بلوچستان کےمتعددعلاقوں میں زلزلےکےجھٹکے

0
8

یااللہ خیر!سندھ اور بلوچستان کےمتعددعلاقوں میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیےگئے۔لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کےمطابق سکھر،جیکب آباد اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیےگئےجبکہ نصیر آباد،گنداواہ،جھل مگسی ،دادو اورمیہڑمیں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلےکےباعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاشہری کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق خضداراورملحقہ علاقوں میں دوبارہ زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئےجبکہ زلزلےکی شدت5.6ریکارڈکی گئی،زلزلے کامرکز خضدارسے86کلومیٹردورشمال مشرق میں تھا۔

Leave a reply