رمضان المبارک کا چاند: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو ہو گا

0
7

رمضان المبارک کا چاندکب نظر آئے گا؟رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو ہو گا۔
وطن عزیزپاکستان میں 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو ہوگا۔
ماہرین ِ فلکیات کا کہنا ہے کہ 29 شعبان 1447 ہجری کو چاند دکھائی دے سکتا ہے، 17 فروری شام 5 بجکر 1 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے بھی رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کے بارے میں حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی 18 فروری کو چاند کی رویت کی شہادتوں کے بعد کرے گی۔

Leave a reply