عثمان طارق کے ایکشن پر اعتراضات بے بنیاد قرار

0
8

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستانی باوئلر عثمان طارق کے ایکشن پر بحث شدت اختیار کر گئی،سابق بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون کے بعد بھارت کے انٹرنیشنل امپائر انیل چوہدری کا پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بڑا بیان،پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا ایکشن درست قرار دے دیا۔
سابق بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون کے بعد اب بھارتی انٹرنیشنل امپائر انیل چوہدری نے بھی عثمان طارق کے ایکشن کو درست قرار دے دیا ہے۔عثمان طارق کا بولنگ ایکشن روایتی اسپنرز سے قدرے مختلف ضرور ہے، لیکن وہ آئی سی سی قوانین کے مطابق کلیئر ہیں اور ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ کھیل چکے ہیں۔
بھارتی ڈیجیٹل شو میں گفتگو کرتے ہوئے انیل چوہدری نے کہا کہ عثمان طارق ہر گیند ایک ہی انداز میں کرتے ہیں، ان کا ایکشن ہی ایسا ہے، اس لیے کوئی مسئلہ نہیں۔
انیل نے واضح کیا کہ مسئلہ تب پیدا ہوگا جب وہ اپنے روٹین ایکشن سے ہٹ کر بغیر رکے گیند کرائیں گے۔
دوسری جانب روی چندرن ایشون نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ بولنگ ایکشن کے لیگل ہونے کا فیصلہ صرف آئی سی سی کے ٹیسٹنگ سینٹر سے ہوتا ہے، اور قوانین کے مطابق 15 ڈگری تک بازو کا خم جائز ہے۔

Leave a reply