پاک بھارت میچ میں صورتحال کیسی ہی کیوں نہ ہوہم ہرطرح سےتیارہیں،سلمان آغا

0
4

قومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغانےکہاہےکہ پاک بھارت میچ میں صورتحال کیسی ہی کیوں نہ ہوہم ہرطرح سےتیارہیں۔
کولمبومیں پریس کانفرنس کرتےہوئے قومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغانے کہاہے کہ ہمارےلیےیہ سب پلیئرایک جیسےہیں،عثمان طارق کوآپ سب نےبنایا،وہ ہمارےلیےٹرمپ کارڈہیں،عثمان طارق کےبولنگ ایکشن سےمتعلق بات چلتی رہی ہے،کل بھی ایک بڑےلیول کامیچ ہوگا،صورتحال کیسی ہی کیوں نہ ہوہم ہرطرح سےتیارہوکریہاں آئےتھے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ گیم ویسی ہی اسپرٹ سےہونی چاہیےجیسےشروع سےہوتی آئی ہے،اب یہ ان پر منحصر ہےکہ وہ کیاکرتےہیں،ٹاس گیم شروع کرنےکاطریقہ ہے، کھیلنااچھاپڑتاہے،کنڈیشزسےہم آہنگ ہیں اورپچ کابھی علم ہے،میری لیےتمام 15کھلاڑی اہم ہیں،کوئی بھی کھیل سکتاہے۔
قومی ٹیم کےکپتان کاکہناتھاکہ انڈیاکےخلاف ہماراورلڈکپ میں ریکارڈاچھانہیں رہا،ہم نےتاریخ سےسیکھا ہےکوشش ہوگی کہ کل اچھاکھیلیں،کنڈیشنزکودیکھ کرہی اپنی پلینگ الیون بنائیں گے،بابراعظم رنزکر رہے ہیں ہمارےلیےپریشانی کی بات نہیں،امیدہےبابرکل بھی رنزکریں گے،بارش کاکچھ نہیں کرسکتےاگراوورکم ہوتےہیں تواس کابھی پلان کیاہے۔
سلمان علی آغاکامزیدکہناتھاکہ امیدہےابھیشیک کی ری کوری اچھی ہورہی ہوگی اور وہ اپنی ٹیم کودستیاب ہوں گے،جب آپ کپتانی کررہےہوتےہیں تویہ اضافی ذمےداری ہوتی ہے ،دباؤبھی ہوتاہے،آپ ملک کی نمائندگی کررہےہوتے ہیں توسب کی نظریں آپ پرہوتی ہیں،ہمیں میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی ،انڈیاکی پوری پلئینگ الیون کےلئےپلان کیاہواہے۔

Leave a reply