ایک روزاضافےکےبعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روز کے وقفے کے بعد آج ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 126 ڈالر 27 سینٹس کی کمی کے بعد 4 ہزار 200 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 627 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 364 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جس کے مطابق فی تولہ چاندی 385 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 929 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 352 روپے کمی سے 5 ہزار 893 روپے پر آگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں دباؤ میں رہیں۔















