پاک فوج کا MI-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام فوجی جوان اور عملہ شہید

0
6

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی جوان اور عملہ شہید ہو گیا۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

Leave a reply