ملتان سےمری جانیوالی سیاحوں کی وین خوفناک حادثے کاشکار،10افرادجاں بحق

0
10

مری میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہوئی، جس میں اب تک 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وین میں سوار 23 افراد کا تعلق ملتان سے تھا اور وہ رات 2 بجے سفر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی اوور اسپیڈنگ کے باعث سائیڈ دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے بعد انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور سلائیڈنگ دروازہ بھی جام ہوگیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں 10 بچے بھی سوار تھے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply