آئی فون 18 سیریز کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟اور کب لانچ ہوگا؟

0
2

آئی فون 18 سیریز کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟اور کب لانچ ہوگا؟ایپل کےآئی فون 18 سے متعلق اہم معلومات لیک،معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی نئی سیریز آئی فون 18 کی ممکنہ جھلک سامنے آگئی ۔
لیک کے مطابق آئی فون 18 کا ڈیزائن بظاہر آئی فون 17 سیریز جیسا ہی ہو سکتا ہے، لیکن کارکردگی اور خصوصیات میں صارفین نمایاں تبدیلیاں محسوس کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 پچھلی سیریز کے مقابلے میں تھوڑا سا پتلا ہو سکتا ہے اور اس میں رنگ کی تبدیلی کے خواہشمند صارفین کیلئے کچھ نئے رنگ جیسے کہ برگنڈی، کافی اور جامنی رنگ کے آئی فون دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 ایپل کی آنیوالی A20 چپ پر چل سکتا ہے ،جو 2nm پروسیس پر بنائی گئی ہے ، جبکہ سٹوریج 256 جی بی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ آئی فون 18 میں بیٹری اپ گریڈ کرنے کی بھی بات کی جا رہی ہے، لہٰذا فون میں 5100 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہو سکتی ہے جس میں 40 واٹس فاسٹ چارجنگ کیلئے سپورٹ ہوگی۔
آئی فون 18 پرو میکس کو 6.3 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے اور 120ہرٹز ریفریش ریٹ کیساتھ متعارف کروائے جانے کی توقع ہے، یعنی صارفین کیلئے سکرولنگ پہلے سے زیادہ ہموار اور ڈسپلے پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا۔
آئی فون 18 پرو میکس میں ویری ایبل اپرچر کیمرے کی موجودگی کا بھی امکان ہے، تاکہ ہر قسم کی روشنی میں بہترین تصاویر اور ویڈیوز بنائی جا سکیں۔
لیک کے مطابق آئی فون 18 سیریز کی قیمت ممکنہ طور پر آئی فون 17 سیریز جتنی ہی ہوگی اور اس سیریز کو 3 ستمبر سے 9 ستمبر 2026کے درمیان لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply