مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی

0
8
کاروباری ہفتےکےپہلےروزبین الاقوامی مارکیٹس اورپاکستان میں فی تولہ سونےاورچاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل سونے کی قیمت میں 3200روپےکی کمی ہونےسےفی تولہ سونا5 لاکھ 23ہزار 762روپےکاہوگیاجبکہ 10گرام سونا 2743روپےکم ہوکر 4 لاکھ 49ہزار41روپےکاہوگیا۔اُدھرفی تولہ چاندی 55روپےکمی کےساتھ 8ہزار 164روپےکی ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا32ڈالرکمی کےساتھ 5010ڈالرکاہوگیا۔

Leave a reply