سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے

0
102

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے مقرر ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 375 ڈالر پر آگیا۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 13 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 949 روپے ہوگئی۔

Leave a reply