کراچی:رہائشی عمارت میں گیس سلنڈردھماکا،13افرادجاں بحق،متعددزخمی

0
20

کراچی میں رہائشی عمارت میں گیس سلنڈردھماکا کےنتیجےمیں13افرادجاں بحق جبکہ حادثےمیں متعدد افرادزخمی بھی ہوئے۔
پولیس کےمطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں صبح4بجےایک رہائشی عمارت میں گیس لیکج کی وجہ سےدھماکاہواجس کےباعث عمارت کاایک حصہ گرگیا، جبکہ حادثےکی اطلاع ملتےہی قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے علاقے کوگھیرے میں لےلیا۔پولیس نےسکیورٹی سخت کردی اور ریسکیو اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ریسکیوحکام کےمطابق گیس لیکج سےگرنےوالی عمارت تین منزلہ تھی جبکہ گیس دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا، دھماکا گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین سےہوا اور عمارت کےہرفلورپرایک کمرہ قائم تھا، تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو حکام کاکہناہےکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں،اب تک 13افرادکی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔مرنے والوں میں 4بچوں اورتین خواتین بھی شامل ہیں،حادثےمیں 10سےزائدافرادزخمی بھی ہوئے۔
ریسکیوحکام کےمطابق ریسکیوٹیموں نےامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں  کوہسپتال منتقل کیا۔

Leave a reply