جارجیا میں نئی تاریخ رقم، کیشا لانس باٹمز پہلی سیاہ فام گورنر بن گئیں

جارجیا میں نئی تاریخ رقم، کیشا لانس باٹمز پہلی سیاہ فام گورنر بن گئیں۔
امریکی ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹک امیدوار کیشا لانس باٹمز نے گورنر کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کردی۔ وہ امریکا کی تاریخ میں کسی بھی ریاست کی گورنر منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون بن گئی ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اٹلانٹا کی سابق میئر کیشا لانس باٹمز نے ری پبلکن امیدوار اور کاروباری شخصیت رک جیکسن کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ ان کی کامیابی کو امریکی سیاست میں سیاہ فام خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔















