لیجنڈری اداکار آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے28 برس بیت گئے

پاکستان شوبزانڈسٹری کےلیجنڈری اداکار آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے28 برس بیت گئے۔
آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا۔ وہ 1926 میں لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے۔
آغا طالش کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے بانیوں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے 5 دہائیوں تک درجنوں فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔
انہوں نے 450 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’شہید، امراؤ جان ادا،زینت،کنیز،سات لاکھ اور بغاوت‘‘ شامل ہیں۔
فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 1989 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 6 مرتبہ نگار ایوارڈ بھی حاصل کیے۔
آغاطالش 19 فروری 1998 کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔















