اداکارہ میرا خیر سگالی سفیر کے طور پر نامزد

0
19

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی نے معروف اداکارہ میرا کو خیر سگالی سفیر کے طور پر نامزد کیے جانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
وفاقی وزیر نے میرا اور فلم پروڈیوسر سلمان بٹ کی پاکستانی سنیما میں گراں قدر خدمات اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مقامی فلموں کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا ہے ۔
اورنگ زیب کھچی کا مزید کہنا تھا کہ قومی ورثہ اور ثقافت کی وزارت سینما کو فروغ دینے کے لیے اپنے مینڈیٹ کے اندر ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف مقامی ٹیلنٹ کے لیے مواقع پیدا کرتے ہیں بلکہ بیرون ملک پاکستان کے ثقافتی امیج کو بھی تقویت دیتے ہیں۔
اورنگزیب کھچی نے معنی خیز اور چیلنجنگ کردار ادا کرنے پر میرا کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل فلموں کے ساتھ وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ فلم انڈسٹری کی ترقی اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔
اس موقع پر میرا کی نئی فلم’’سائیکو‘‘پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے ذریعے یقینا انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔
وفاقی وزیر نے پروڈیوسر سلیمان بٹ اور فلمسٹار میراکو نئے پروجیکٹ سائیکو بنانے پر مبارکباد دی جبکہ میرا اور سلیمان بٹ نے اورنگ زیب کھچی اور سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وزارت ثقافت قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فلموں کی تشہیر جاری رکھے گی۔

Leave a reply