آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

آج موسم کیسا رہے گا؟موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، مری،گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کے وسطی اورجنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اُدھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔















