بورڈ آف پیس اجلاس :وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں ،اہم امور پر تبادلہ خیال

0
5

واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کےموقع وزیراعظم شہبازشریف کی عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں ،اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اوراس دوران انہوں نے بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔
ملاقاتوں کےدوران وزیراعظم شہبازشریف نےعالمی رہنماؤں کےساتھ بین الاقوامی امورپرگفتگوکی ،جبکہ ملاقاتوں میں مسکراہٹوں کا تبادلہ اور غیر رسمی گرمجوشی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن میں امریکی  صدرڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے گئے تھے۔
واضح رہےکہ پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت غزہ میں امن کے قیام، تعمیر نو، عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں اور سفارتی پالیسی کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کی عکاسی ہے۔

Leave a reply