یااللہ خیر!اسلام آباداورخیبرپختونخوامیں زلزلےکےجھٹکے،شدت4.4ریکارڈ

0
7

یااللہ خیر!وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورخیبرپختونخواکےمختلف شہروں میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیے گئے، شدت 4.4ریکارڈکی گئی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،اٹک اورصوابی کےگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلےکےباعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاشہری کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت4.4ریکارڈکی گئی جبکہ زیرزمین زلزلےکی گہرائی 14کلومیٹرتھی اورزلزلےکامرکزاٹک کے علاقے برہان سے11کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔

Leave a reply