عمران خان کی سزاؤں کافیصلہ بھی نوازشریف کی طرح عدالتوں میں ہوگا،راناثنااللہ

0
101

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نےکہاہےکہ عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے معاملے میں ہوا ۔
عمران خان سے ڈیل پردوٹوک اعلان کرتےہوئےوزیراعظم کےسیاسی مشیر راناثنااللہ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو نہ کوئی ڈیل کی آفر ہوئی نہ ڈیل کا آپشن ٹیبل پر موجود ہے۔ عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے معاملے میں ہوا ۔
رانا ثنا اللہ کا مزیدکہنا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔

Leave a reply