سہیل آفریدی نےنوکری بچانےکیلئےرہائی فورس کا اعلان کیا ہے، خواجہ آصف

0
5

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے نوکری بچانےکیلئےرہائی فورس کا اعلان کیا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کااپنےبیان میں کہناتھاکہ عمران خان کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کی کسی سطح پر کبھی گفتگو نہیں ہوئی۔ مارکیٹ میں یہ پراڈکٹ رکھنے کے لیے ڈیل کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔اب اس پراڈکٹ کے پلے کچھ نہیں رہ گیا، ڈیل کی باتیں کرکے یہ اپنی دکان کھلی رکھنا چاہتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کی نوکری خطرے میں ہے، انہوں نے نوکری بچانے کے لیے رہائی فورس کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply