ریاستی اداروں کی ساکھ متاثرکرنےکاکیس:سہیل آفریدی کےوارنٹ گرفتاری جاری

0
6

ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اورساکھ متاثرکرنےکےکیس میں عدم حاضری پرعدالت نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس کےسینئرسول جج عباس شاہ نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اورساکھ متاثرکرنےکےکیس کی سماعت کی۔
سہیل آفریدی کی مسلسل عدم حاضری پرعدالت نےبرہمی کااظہارکرتےہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
عدالت نےوزیراعلیٰ سہیل آفریدی کوگرفتارکرکےپیش کرنےکاحکم دیا۔
بعدازاں عدالت نےمقدمے کی مزید سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply