میکسیکومیں انتہائی مطلوب ڈرگ لارڈ فوجی آپریشن میں ہلاک،صورتحال کشیدہ

0
5

میکسیکومیں انتہائی مطلوب ڈرگ لارڈ فوجی آپریشن میں ہلاک، صورتحال کشیدہ اور مسلح افراد نے کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق میکسیکو میں منشیات فروشوں کا بڑا سرغنہ ال مینچوفوجی آپریشن میں مارا گیا،ملزم انتہائی مطلوب تھاجس کےسرکی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالرمقررکی گئی تھی۔ ال مینچو طاقتور جرائم پیشہ تنظیم سی جے این جی کا سربراہ تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی متعدد ریاستوں میں سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔
ریاست جالسکو کے گورنر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
حکام کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں فوج کےساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ال مینچو شدید زخمی ہوا اور میکسیکو سٹی منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے آپریشن میں معلومات فراہم کیں، یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا تھا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق میکسیکومیں ڈرگ کارٹلزنےایئرپورٹ سمیت مختلف مقامات پرمنظم حملےشروع کردیے،ڈرگ کاٹلزفوجی یونٹ کی طرح اسلحہ اورآلات سےلیس ہیں۔
امریکا کا ردعمل:
امریکی نائب وزیرخارجہ نےال مینچوکی ہلاکت پرردعمل دیتےہوئےکہاہےکہ ال مینچو کی ہلاکت بڑی پیشرفت ہے جو میکسیکو، امریکا، لاطینی امریکا اور دنیا کے لیے اہم ہے۔
امریکانےمیکسیکومیں اپنےشہریوں کیلئےسفری ہدایات جاری کردیں:
امریکی انتظامہ کاکہناہےکہ میکسیکومیں موجودامریکی محفوظ مقامات پرموجودرہیں،باہرنہ نکلیں، میکسیکو میں ڈرگ کارٹلزکیخلاف کارروائیاں ہورہی ہیں، امن عامہ متاثرہے،امریکی شہریوں کوتاکیدکی جاتی ہےکہ فی الحال سفرنہ کریں اور اپنےمحفوظ مقام پررہیں۔

Leave a reply