ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8مرحلہ:پاکستان کاانگلینڈکیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپرایٹ مرحلےکےمیچ میں پاکستان نے انگلینڈکے خلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
پالی کیلےمیں کھیلےجارہےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپرایٹ مرحلےکےمیچ میں پاکستان کےکپتان سلمان علی آغا نےانگلینڈکےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔فہیم اشرف کونکال کرفاسٹ بولرشاہین آفریدی کوٹیم میں شامل کیاگیاہے۔انگلینڈکی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئے پاکستان ٹیم کےکپتان سلمان علی آغاکاکہناتھاکہ زیادہ سےزیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے،فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کوٹیم میں شامل کیاہے،پچ بیٹنگ کےلئےبہت اچھی لگ رہی ہے،کوشش کریں گےاچھاہدف دےکراس کادفاع کریں۔
پاکستانی اسکواڈ:
(کپتان)سلمان علی آغا،بابراعظم،صائم ایوب،فخرزمان شامل،عثمان خان،شاہین آفریدی،سلمان مرزااورعثمان طارق بھی ٹیم کاحصہ ،محمدنواز،شاداب خان اورصاحبزادہ فرحان بھی فائنل پلیئنگ کاحصہ ہیں۔















