سہیل آفریدی کی چیف جسٹس سرفرازڈوگرسےملاقات کی کوشش،بات سنے بغیر چیمبرمیں چلےگئے

0
7

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کی اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس سرفرازڈوگرسےملاقات کی کوشش،بات سنے بغیر چیمبرمیں چلےگئے۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میں رمضان میں روزے کی حالت میں روسٹرم پر گیا اور چیف جسٹس کو سلام کیا مگر انہوں نے سلام کا جواب بھی نہیں دیا۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ چیف جسٹس سے ملاقات نہیں ہوتی تھی اس لیے اوپن کورٹ میں چیف جسٹس سے بات کرنے کی کوشش کی۔سہیل آفریدی نے کہا ہم دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی ۔ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کی درخواست جمع کرائی لیکن درخواست ہی نہیں لگی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے تاہم انہیں چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کے لیے سیکرٹری کے آفس میں آنے کا پیغام دیا گیا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں لگ رہے اوپن کورٹ میں ہی بات کروں گا۔اس کے بعد، وزیراعلیٰ نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کے روسٹرم پر جا کر بات کرنے کی کوشش تاہم چیف جسٹس بات سُنے بغیر چیمبر میں چلے گئے۔

Leave a reply