عمران خان کیخلاف ہرجانےکاکیس:عدالت نےسپریم کورٹ کےفیصلےکی نقول مانگ لی

عمران خان کیخلاف ہرجانےکےکیس میں عدالت نےسپریم کورٹ کےفیصلےکی نقول طلب کرلی۔
لاہورکی سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کی عمران خان کیخلاف ہرجانےکےدعوےکی سماعت ہوئی۔
عمران خان کےوکیل نےعدالت کوبتایاکہ سپریم کورٹ نےکیس سےمتعلق حکم امتناع جاری کررکھاہے،جس پرعدالت نےکہاکہ آئندہ سماعت پرسپریم کورٹ کےفیصلےکی نقول فراہم کی جائیں۔
بعدازاں سیشن کورٹ نےکیس کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کردی۔















