غیرملکی خواتین سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت،متاثرین کابیان ریکارڈ

0
3

مبینہ اغوا اور جنسی زیادتی کا شکار دو غیر ملکی خواتین نے ملزمان کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا۔
پولیس نے دونوں غیر ملکی خواتین کو کینٹ کچہری میں پیش کیا، جہاں انہوں نے ملزمان کے خلاف دفعہ 164 کا بیان قلمبند کروایا۔
متاثرین نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے اغوا کیا، تاوان مانگا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ہم اپنے دوستوں سے ملنے کیلئے پاکستان آئے تھے۔
متاثرین کی شناخت اسٹیفنی ایڈانا ماؤ اور ایسٹرڈ رابنسن کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے کیس کے قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے ان کا بیان ریکارڈ کروایا۔
لاہور کی مقامی عدالت نے غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں گرفتار چار ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے رپورٹ طلب کر لی۔

Leave a reply