چین: بائٹ ڈانس چیٹ بوٹ صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے متجاوز

0
6

چین کی مصنوعی ذہانت میں اہم پیشرفت، بائٹ ڈانس کی چیٹ بوٹ کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے متجاوز،چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی کی تیار کردہ ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی گفتگو کرنیوالی ایپ ڈوباؤ نے قمری نئے سال کی تعطیلات کے دوران یومیہ 10 کروڑ فعال صارفین کا سنگِ میل عبور کر لیا۔
ٹیکنالوجی اعداد و شمار جاری کرنیوالے ایک چینی ادارے کے مطابق 16 فروری کو اس ایپ کو روزانہ استعمال کرنیوالوں کی تعداد چند ہفتوں پہلے کے مقابلے میں تقریباً چار گنا بڑھ گئی۔ایپ کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا، جب اسے چین کے سرکاری ٹی وی کے نئے سال کے خصوصی پروگرام میں شامل کیا گیا، جو ملک میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا پروگرام سمجھا جاتا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نشریات کے دوران اس ایپ نے ایک ارب 90 کروڑ سے زائد سوالات کے جواب دیے۔
رپورٹ کے مطابق دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی اپنی مصنوعی ذہانت کی ایپس کی تشہیر پر اربوں یوآن خرچ کیے، مگر وہ اتنی بڑی تعداد میں روزانہ صارفین حاصل نہ کر سکیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تہوار کے دوران صارفین کی تعداد میں اضافہ ہونا معمول کی بات ہے، اصل چیلنج تعطیلات کے بعد صارفین کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

Leave a reply