امریکااسرائیل کےحملےکےبعدایران کاجوابی وار:30میزائل داغ دئیے

0
22

’’ہم نے تمہیں خبردار کیا تھا‘‘ایران کا امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد جوابی وار،ایران نے اسرائیل پر 30میزائل داغ دیئے۔ ایران نے جوابی کارروائی کو فتح خیبر کا نام دے دیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے جوابی حملوں کی تصدیق کردی،اسرائیل کی جانب میزائلوں اور ڈرونز کی پہلی لہر روانہ کردی گئی۔
ایرانی وزارت داخلہ نے شہریوں کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی ہے،مجرم دشمن نے ایک بار پھر ہماری سرزمین پر حملہ کیا ہے،تمام صوبوں کے گورنرز دی گئی ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،لوگوں کی سہولت کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔
اسرائیلی فوج کاکہنا ہےکہ ایران کی جانب سےبیلسٹک میزائل داغ دیےگئے ہیں،اسرائیلی ایئرفورس میزائل کوگرانے کی کوشش کررہی ہے،ایرانی میزائلوں کو روکنےکیلئے دفاعی نظام فعال کردیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق شمالی اسرائیل اور حیفہ شہرمیں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں زور دار دھماکے سنے گئے،اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں مصروف ہیں۔
اسرائیلی حکام نے شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں کی ویڈیو بنانے سے منع کر دیا، نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ہی تل ابیب میں سائرن بج اٹھے۔

Leave a reply