کویت میں متعددامریکی لڑاکاطیارےگرکرتباہ

کویت کےوزارت دفاع کاتصدیق کرتے کہنا ہے کہ آج صبح امریکا کے متعددلڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔
کویتی وزارت دفاع کےترجمان کی جانب سے سوشل میڈیاپرجاری بیان میں امریکاکےمتعددلڑاکاطیار ےگرکرتباہ ہونےکی تصدیق کی گئی،تاہم طیارے گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ تمام عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، عملے کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ان کی صحت کا معائنہ کیا جا سکے اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کو ممکنہ طور پر مار گرایا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ترک میڈیا کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوگیا اور زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔
قبل ازیں روسی میڈیا نے کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ ایف 15 گر کر تباہ ہونے کا بتایا تھا، طیارے کا پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔
روسی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ امریکی ایف 15لڑاکاطیارےکےپائلٹ کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔
خیال رہےکہ ایف ففٹین طیارے امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔ پائلٹ امریکی تھے یا اسرائیلی ابھی تصدیق نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد ایران کی جانب سے کویت سمیت مختلف خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔















