پاکستان میں کتنے بچے تعلیم سے محروم اورسکولوں سے باہر ہیں؟

0
8

پاکستان میں کتنے بچے تعلیم سے محروم اورسکولوں سے باہرہیں؟ تازہ ترین رپورٹ میں چشم کشا انکشاف سامنےآگئے۔
پاکستان ادارہ برائے تعلیم کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کروڑوں بچے اور بچیاں تاحال سکولوں سے باہر ہیں۔
پاکستان ادارہ برائے تعلیم نے تعلیمی سال 2023-24 کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ،جس کے مطابق ملک میں 13 اعشاریہ 41 ملین بچیاں اور 11 اعشاریہ 96 ملین لڑکے سکولوں سے باہر ہیں، یوں مجموعی طور پر 25 اعشاریہ 37 ملین بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم ہیں،جوکہ 2 کروڑ 53 لاکھ سے زائدبنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 5 سے 16 سال کی عمر کے36 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، جبکہ تعداد کے لحاظ سے 9 اعشاریہ 60 ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
سندھ میں 5 سے 16 سال تک کے 42 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں،نیز صوبے میں 7 اعشاریہ 82 ملین بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 29 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، جبکہ 4 اعشاریہ 92 ملین بچیاں تعلیم حاصل نہیں کر رہیں۔
بلوچستان میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے، جہاں 58 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 15 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں ملک میں تعلیمی بحران کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، تاکہ لاکھوں بچوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہونے سے بچایا جا سکے۔

Leave a reply