پی ٹی آئی نےحکومتی اجلاس میں شرکت کیلئے عمران خان سےملاقات کی شرط رکھ دی

0
10

تحریک انصاف نےحکومت کےبلائےگئےاجلاس میں شرکت کیلئےعمران خان سےملاقات کی شرط رکھ دی۔
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کااجلاس منعقدہواجس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیےکےمطابق تحریک انصاف حکومت کی جانب سےاجلاس میں شرکت کےلئےدی گئی دعوت اسی صورت قبول کرےگی جب عمران خان سےملاقات کروائی جائےگی۔
اعلامیے میں پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا علاج ذاتی معالجین اور فیملی کی موجودگی میں یقینی بنایا جائے۔
اعلامیےمیں کہاگیاکہ عمران خان کے تمام آئینی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔بغیر تاخیر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ فیملی اور وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، تحریکِ انصاف عدلیہ کے احکامات کی بالادستی کا مطالبہ کرتی ہے۔
اعلامیے میں سیاسی کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر اسرائیل اور امریکی جارحیت اور قتلِ عام کی مذمت کی۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی دنیا کو مزید افراتفری کی طرف دھکیلنا ہے، ایران اور خلیجی ریاستیں انتہائی ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کریں،امریکا اور اسرائیل فوری طور پ غیر قانونی جارحیت اور اشتعال انگیز اقدامات روکے۔
خیال رہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نےموجودہ حالات پراپوزیشن اور سیاسی قیادت کو  اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply