650امریکی فوجی ہلاک اورزخمی ہوچکےہیں،ایرانی فوج کادعویٰ

ایرانی فوج نےدعویٰ کیاہےکہ امریکااوراسرائیل کےحملےکےجواب میں ایران کی جانب سے جاری کارروائیوں میں 650امریکی فوجی ہلاک اورزخمی ہوچکےہیں۔
ایرانی فوج کے مطابق کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے اڈوں پر حملے کیے گئے، 3 امریکی اور برطانوی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا، ٹینکرز اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔
ایرانی فوج نےدعویٰ کیاہےکہ امریکااوراسرائیل کےحملےسےلیکراب تک ایرانی فوج کی جانب سےجاری جوابی وارمیں تقریباً 650امریکی فوجی ہلاک اورزخمی ہوچکےہیں۔
پاسداران انقلاب کاکہناہےکہ 24گھنٹےمیں امریکااوراسرائیل کے40اہداف کونشانہ بنایاگیا،آبنائےہرمزایرانی بحریہ کےمکمل کنٹرول میں ہے، آبنائے ہرمز سےجوبھی گزرےگانقصان اٹھائےگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کےمطابق ایران کوفیصلہ کن برتری حاصل کرچکاہے،دشمن چنددن میں بھاگ جائےگا،سیاسی وعسکری نظام کےتسلسل میں خلل نہیں آنےدیں گے۔
دوسری جانب امر یکااوراسرائیل کےپانچویں دن بھی ایران پرحملےجاری ہیں۔
دارالحکومت تہران رات بھردھماکوں سےگونجتارہا،اسرائیل نےمیزائل لانچر،جوہری تحقیقی مرکزکونشانہ بنایا،آزادی اسکوائرپربمباری سےگاڑیوں میں آگ لگ گئی،کئی شہیدوزخمی ہوگئے۔















