افغان سرزمین کاپاکستان کیخلاف دہشتگردی میں استعمال ناقابل قبول ہے، فیلڈمارشل

0
5

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ افغان سرزمین کا فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال ناقابل قبول ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وانا جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا،آرمی چیف نے مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورت حال و آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اوروطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقید ت پیش کیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ چیف آف ڈیفنس فورسرزسیدعاصم منیرنے شہداء کی قربانیوں کو پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد قرار دیا،فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی ماحول، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی ۔آپریشن غضب لِلحق اور پاک افغان سرحدی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق چیف آف ڈیفنس فورسرزسیدعاصم منیرنے اگلے مورچوں پرتعینات افسران اورجوانوں سےملاقات کی۔فیلڈ مارشل نے پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل مستعدی اور بلند حوصلے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استقامت کی بنیاد ہیں، فتنہ خوارج اورفتنہ الہندوستان کا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اس جانب سے پیدا ہونے والے ہر خطرے کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
چیف آف ڈیفنس فورسرزسیدعاصم منیرنے سرحد پار سے درپیش خطرات کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاک افغان سرحد پر تعینات فارمیشنزکی جنگی تیاری، مربوط کارکردگی اور حوصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Leave a reply