امریکا،اسرائیل کوجنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی،ایران

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکااوراسرائیل کوجنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کاسوشل میڈیاایکس سابق (ٹوئٹر)پراپنےپیغام میں کہناتھاکہ امریکی صدرٹرمپ نے نیتن یاہو کی مضحکہ خیز حرکتوں کے نیتجے میں امریکی عوام کو ایران کے خلاف ناجائز جنگ میں جھونک دیا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کیا اب بھی امریکا فرسٹ (پہلے) ہے یا اسرائیل؟ اب وہ خود حساب کریں کیونکہ حالیہ دنوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی آپ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نےدبئی میں 100 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے۔
پاسداران انقلاب کابتاناہےکہ ایران نے آبنائے ہرمز میں 10 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا، اور خلیجی خطے میں امریکی فوجی اہداف پر بھی حملے کیے ہیں۔
پاسداران انقلاب کے مطابق زمینی افواج بھی جنگ میں شامل ہیں، کویت میں امریکی افواج درجنوں ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنی، بحرین میں امریکی اڈے پر بھی میزائل اور ڈرون حملے جبکہ اہم اسرائیلی کمان مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، بیک وقت 230 ڈرونز لانچ کیے گئے۔















